اداکارہ پراچی ڈیسائی 28برس کی ہو گئیں

اداکارہ پراچی ڈیسائی 28برس کی ہو گئیں

؎ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی 28برس کی ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ٹی وی کے معروف ڈرامہ ”قسم سے “ کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ پراچی ڈیسائی 28برس کی ہو گئی ہیں۔انہوں نے فلمی دنیا میں فلم ”راک آن “ سے آغاز کیا اور بعد میں ”ونس آپان اے ٹائم “ ، ”بول بچن“ اور ”اظہر“ کے علاوہ اوربے شمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کے مشہور گانوں میں فلم ”راک آن “ کا”یہ تمہاری میری باتیں “ ، ”ونس آپان اے ٹائم ان ممبئی “ کا ”پی لوں“ ، ”می اور میں “ کا ”نہ جانے کہاں سے آیا ہے“، ”اک ویلن“ کا ”آواری“ اور فلم ”اظہر “ کا ”اتنی سی بات ہے “ مشہور ہیں۔