پاکستان نے ورلڈ الیون کو 198 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے ورلڈ الیون کو 198 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف دیدیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹون کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 86 رنز اکور کر کے ٹیم کے ٹوٹل میں اضافہ کیا۔پاکستان نے کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اوپنر فخر زمان 8 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے بعد میں آنے والے بلے باز بابر اعظم نے اوپنر احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ٹیم کو اچھے اسکور پر پہنچا دیا۔130 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 38 رنز کر کے کٹنگ کا نشانہ بنے ۔ تیسری وکٹ بابر اعظم کی صورت پر اس وقت گری جب وہ عمران طاہر کی شارٹ بال کو چھکا مارنے کے چکر میں ڈیوڈ ملر کو کیچ تھما بیٹھے۔کپتان سرفراز احمد بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے جبکہ عماد وسیم نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 4 بالز پر 15 رنز کی مدد سے ٹیم کا مجموعے 197 رنز تک پہنچا دیا۔

ورلڈ الیون کی طرف سے تشارا پریرا 2 جبکہ عمران طاہر ،مورنے مورکل اور بین کٹنگ ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔