اتوار کو ہر طرف شیر ہی شیر نظر آئیگا : مریم نواز شریف

اتوار کو ہر طرف شیر ہی شیر نظر آئیگا : مریم نواز شریف

مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اتوار کو ہر طرف شیر نظر آئیگا ٗ اقلیتوں کی جانثاری کسی سے کم نہیں


ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں اقلیتی ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2013ء میں نوازشریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا تھا۔ساڑھے 4سال میں دہشت گردی میں بہت فرق آیا ہے، این اے 120 کے حلقے کی ہر گلی میں جذبہ نظرآتا ہے۔


مریم نوازنے کہا کہ جاں نثاری میں میرے مسیحی بہن اور بھائی کسی سے کم نہیں، حلقے کے ہر گھر اور ہر کارکن میں جذبہ نظر آرہا ہے،جس رہنما کے پیروکار ہیں وہ کہتا ہے کوئی اقلیت نہیں سب پاکستانی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو کیسا پاکستان چاہیے؟کون ہے جس نیسی پیک مکمل کیا؟کیا آپ کو 2013 کا ٹوٹا پھوٹا پاکستان یاد ہے؟مریم نواز نے مزید پوچھا کہ کون ہے جس نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی؟کیا نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے؟کیا نوازشریف کا جدوجہد میں ساتھ دو گے؟کون ہے جس نے منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش در سازش کی؟