"پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون" سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

لاہور: کرکٹ کے عالمی دروازے کیا کُھلے  سوشل میڈیا بھی کھل اٹھا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کا مقابلہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا  اور تو اور عالمی میڈیا نے بھی اس مقابلے کی خوب کوریج کی۔

کرکٹ کا جنون انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون کرکٹ کی ہالا لالا  اور قذافی ا سٹیڈیم ٹرینڈ بن گئے۔آئی سی سی نے لاہور کے جوش کو شاندار قرار دیا. رنگیلے رکشوں میں کھلاڑیوں کی آمد کو لوگوں نے بڑھ چڑھ کر پوسٹ کیا.بابر اعظم کے لیے ایک صارف نے لکھابابر تو لاہور کے بادشاہ کی طرح کھیل رہا ہے.الجزیرہ ،بی بی سی  اور بی بی سی اردونے لاہور ٹی 20 کو خوب کوریج دی.