آئی سی سی نے آزادی کپ میں مدد کے لئے پی سی بی کوبڑی رقم دے دی

آئی سی سی نے آزادی کپ میں مدد کے لئے پی سی بی کوبڑی رقم دے دی

لاہور:آئی سی سی نےپاکستان کر کٹ بورڈ  کو سیکیورٹی انتظامات میں مدد کیلئے ایک ملین ڈالر دے دیئےہیں۔ 
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو آزادی کپ  میں مدد کیلئے 1.2ملین ڈالر دیئے ہیں۔یہ رقم پی سی بی کی جانب سے عالمی سیکورٹی ادارے کو دی جائے گی جس کو اس موقع پر ہائر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ایک لمبے عرصے سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان  2016سے آئی سی سی سے مطالبہ کر رہا ہے کہ اس کے لئے ایک فنڈ مختص کیا جائے تاکہ ان کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے ،تاہم آئی سی سی نے کسی بھی فنڈبنانے سے انکار کیا تھا۔اس کے ساتھ ادارے نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ مختلف مواقع پر کسی نہ کسی مد میں پاکستان کی مدد کرے گا۔