ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا ٗ ایونٹ بہت بڑا ہے : وسیم اکرم

ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا ٗ ایونٹ بہت بڑا ہے : وسیم اکرم

لاہور : سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا،یہ ایونٹ بہت بڑا ہے،خوشی ہے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی۔اگر پاکستان ہار بھی جائے تو کوئی بات نہیں ۔

وسیم اکرم نے میڈیاسے گفتگو میں کہاکہ دنیا بھر کے تجربہ کار کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ، عمران طاہر اور کرکٹ کے بڑے بڑے نام ہیں۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے تاہم کسی کو پاکستان کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں کہ میزبانی کیسے کرنی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے۔