پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے ورلڈ الیون کو پہلے ٹی 20 میچ میں  20رنز سے شکست سے دیدی ۔ورلڈ الیون کی ٹیم مقررہ 20 اوورز   میں7 وکٹوں کے نقصان پر 177  رنز بنا سکی .

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تمیم اقبال اور ہاشم آملا نے اپنی ٹیم کو 43 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

تمام  باؤلرز کی ناکامی سرفراز احمد رومان رئیس کو باؤلنگ کیلئے لے کر آئے جنہوں نے تمیم اقبال کو آؤٹ کر کے کپتان کا انتخاب درست ثابت کیا۔ورلڈ

 الیون کی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ ہاشم آملا بھی رومان کو وکٹ دے بیٹھے۔اس کے بعد ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی میدان میں آئے اور 18 بالز پر 29 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے ۔

ورلڈ الیون کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹم پین تھے جنہوں نے 25 بالز پر 25 رنز بنائے اور سہیل خان کا نشانہ بنے ۔ڈیوڈ ملر بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے اور 7 بالز پر 9 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔گرانٹ ایلیٹ 14 رنز بنا کر سہیل خان کا نشانہ بنے۔ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن قومی ٹیم کی عمدہ باؤلنگ نے ڈیرن سیمی کی ایک نہ چلنے دی ۔ ورلڈ الیون کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تشارا پریرا تھے جو رن آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرن سیمی 16 بالز پر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان ، رومان رئیس اور شاداب خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 86 رنز اکور کر کے ٹیم کے ٹوٹل میں اضافہ کیا۔ پاکستان نے کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اوپنر فخر زمان 8 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے بعد میں آنے والے بلے باز بابر اعظم نے اوپنر احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ٹیم کو اچھے اسکور پر پہنچا دیا۔130 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 38 رنز کر کے کٹنگ کا نشانہ بنے ۔ تیسری وکٹ بابر اعظم کی صورت پر اس وقت گری جب وہ عمران طاہر کی شارٹ بال کو چھکا مارنے کے چکر میں ڈیوڈ ملر کو کیچ تھما بیٹھے۔کپتان سرفراز احمد بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے جبکہ عماد وسیم نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 4 بالز پر 15 رنز کی مدد سے ٹیم کا مجموعے 197 رنز تک پہنچا دیا۔

ورلڈ الیون کی طرف سے تشارا پریرا 2 جبکہ عمران طاہر ،مورنے مورکل اور بین کٹنگ ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔