لاہورآزادی کپ کے پہلے میچ میں "مین آف دی میچ" کا سہرا بابر اعظم کے سر سج گیا

لاہورآزادی کپ کے پہلے میچ میں

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آزادی کپ کے پہلے میچ میں آج شاندرا کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جس کے نتیجے میں انھیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور قدافی سٹیڈیم میں ہونے والے آزادی کپ کے پہلے میچ میں و رلڈالیون نے ٹاس جیت کرپاکستان کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان کے بلے بازوں نے شاندرا کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے5وکٹوں کے نقصان پر ورلڈ الیون کو198رنز کاہدف دیا تاہم ورلڈ الیون کی ٹیم نے 20اوورز میں 177رنز بنا کر 20رنز سے شکست کا منہ دیکھا۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم کے بلے نے خوب چھکے چوکے اُگلے، شاندار بلے بازی کے مظاہرے کے نتیجے میں انھوں نے 86رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں اور "مین آف دی میچ" کا ایوارڈ لے اڑے۔پاکستان کے بالرز میں سے رومان رئیس ، سہیل خان اور شاداب خان 2,2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
تاہم ورلڈ الیون کی طرف سے ٹیم کے کپتان ڈوپلیسی اور سیمی 29,29 رنز بنا کر سر فہرست رہے اور اگر بالنگ کی بات کی جائے تو ورلڈ الیون کی طرف سے پریرا2وکٹیں لے کر سر فہرست رہے۔