شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کیخلاف پہلا میچ جیتنے پر مبارکباد

 شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کیخلاف پہلا میچ جیتنے پر مبارکباد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کا پہلا ٹی ٹو نٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ہے اور یہ جیت ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کر کے کامیابی سمیٹی ہے۔بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کر کے پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کی۔ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی کارکردگی کا یہی تسلسل برقرار رکھے گی۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑا ہے۔طویل ترین انتظار کے بعدورلڈالیون ٹیم کی پاکستان آمدتاریخ ساز لمحہ ہے اور ورلڈ الیون کی پاکستان آمدپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا پہلا قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔