سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، آرمی چیف

سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، آرمی چیف
کیپشن: دونوں کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، اس کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورے اور سی پیک کے لیے پاکستان میں حمایت کو سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے۔