کوہاٹ، کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 9 مزدور جاں بحق

کوہاٹ، کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 9 مزدور جاں بحق
کیپشن: کان میں میں دبے دیگر 2 افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیٹیکل ذرائع کے مطابق کان میں 11 کان کن ملبے تلے دب گئے تھے دیگر 2 افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے اس طرح کے واقعات بلوچستان میں بھی رونما ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مزدور جان کی بازی ہار چکے ہیں۔