امریکا آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج پر پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا، فواد چوہدری

امریکا آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج پر پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا، فواد چوہدری

 اسلام آباد:ہ امریکا  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے بیل آئوٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا-


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے بیل آئوٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پرامریکا پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں، تعلقات بہترہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔