پنجاب کابینہ کے مزید 12 وزراء نے حلف اٹھا لیا

05:34 PM, 12 Sep, 2018

لاہور:پنجاب کابینہ کے 12 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا، گورنر ہاوس میں ہونیوالی تقریب میں گورنر پنجاب محمد سرور نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

پنجاب کابینہ میں مزید توسیع، گورنر پنجاب نے 12 نئے وزرا سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی۔ نئے وزرا میں سعیدالحسن شاہ،  مہراسلم بھروانہ، حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمداخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوارحسین، اعجازمسیح شامل ہیں۔محمد اختر، محمد خالد اورجہانزیب کھچی بھی حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کی گئی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔12 نئے وزراء کی شمولیت کے بعد صوبائی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 35 ہو چکی ہے۔ پنجاب میں نئی حکومت بننے کے بعد 27 اگست کو 23 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں