بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی تیار 

بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی تیار 
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے.

حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق بجلی چوری روک تھام کا نظام آرٹیفیشل انٹلی جنس کی مدد سے کام کرے گا, ٹیکنالوجی سے 90فیصد لائن لاسز اور بجلی چوری روکی جا سکتی ہے, یہ ٹیکنالوجی سمارٹ میٹراور سمارٹ گرڈ سے بہتر ہے. اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو پی ٹی سی ایل کی طرح بلنگ کی جاتی ہے.

اس ٹیکنالوجی کا تجربہ ایم ای ایس پشاور اور راولپنڈی میں کیا گیا, ٹیکنالوجی کے تجربے سے ایک سال میں 35فیصد بجلی چوری روکی جا سکتی ہے، یہ ٹیکنالوجی انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر گل محمد نے تیار  کی ہے۔