آصف زرداری اور فریال تالپور کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا،فاروق ایچ نائیک

08:34 PM, 12 Sep, 2018

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی بہن فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے بارے میں تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا -

تفصیلات کے مطابق اس بات کی تصدیق پارلیمینٹ ہاؤس میں قانونی اصلاحات سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین اور آصف علی زرداری و فریال تالپور کے وکیل سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بھی کی ہے-

 میڈیا  سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ان کے موکلین کے حوالے سے منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی بنانے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے نہ موکلین کو کوئی نوٹسز تاحال موصول ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں