دیا میر بھاشا ڈیم کا پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہوگیا

 دیا میر بھاشا ڈیم کا پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد :دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے چیف جسٹس نے فنڈ قائم کیا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی اس اہم کام کے لیے فنڈ دینے کی اپیل کی اب دیا میر  بھاشا ڈیم کا پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے .


تفصیلات کے مطابق دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے چیف جسٹس نے فنڈ قائم کیا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی اس اہم کام کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کی جس کے بعد سے غیر ملکی پاکستانیوں سمیت تمام افراد اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔اب دیا میر بھاشا ڈیم کا پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے-

ترجمان واپڈا کے مطابق 5 جوائنٹ وینچرز نے دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں ہیں۔ترجمان کے مطابق ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی ان پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔دیامیر بھاشا اور مہمندڈیمز کےلئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ، بعد ازاں وزیراعظم نے اس میں پرائم منسٹرفنڈ بھی شامل کردیا تھا اور ساتھ ہی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز کےلئے تعاون کی اپیل کی تھی۔