ساف فٹبال ٹورنامنٹ: بھارت کی پاکستان کو 1-3 سے شکست

ساف فٹبال ٹورنامنٹ: بھارت کی پاکستان کو 1-3 سے شکست
کیپشن: فوٹو بشکریہ ساف سوزوکی کپ آفیشل ٹوئٹر

ڈھاکہ:  ساؤتھ ایشین گیمز کے فٹ بال مقابلوں کے سیمی فائنل میں بھارت نے 1 کے مقابلے  میں 3 گول سے شکست دے دی ہے۔

ڈھاکہ کے بنگہ بدھو اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم اپنے مواقع  کو گول میں تبدیل نہ کرپائی۔تاہم میچ کے دوسرے حصے کے آغاز میں ہی بھارت کے منویر سنگھ نے 2 گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔منویر سنگھ کھیل کے آخری لمحات میں ہیڈ انجری کے سبب کھیل سے باہر ہوگئے تو ان کی متبادل کھلاڑی سمت پسی نے فیلڈ میں آنے کے چند ہی منٹوں میں بھارت کے لیے تیسرا گول بھی کردیا۔ 

کھیل کے اختتام سے کچھ لمحات قبل حسن نے پاکستان کے لیے پہلا گول کیا لیکن یہ میچ بچانے کے لیے کافی نہیں تھا اور اس طرح بھارت نے روائتی حریف کو ہرا کر ساگ گیمز فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔فائنل میں بھارت کا مقابلہ مالدیپ سے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نو ستمبر کو بھوٹان کی مضبوط ٹیم کو تین صفر سے شکست دے کر13 سال بعد اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستانی ٹیم کو کم از کم تین گول کی برتری سی میچ جیتنے کی ضرورت تھی اور پاکستان بھوٹان کو تین گول سے شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ساف فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 13 سال قبل 2005 میں جگہ بنائی تھی۔