وزیراعظم عمران خان کا وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: آج وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا.

تٖصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزپہنچے تو  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ہیڈ کوارٹرز پہنچنےپر ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے آٹھ گھنٹے پر محیط طویل بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم اور کابینہ کے اراکین کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونیچیلنجر سے آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

وفاقی وزراء میں وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔