عالمی تجارتی تنظیم امریکہ کے خلا ف کارروائی کرے: چین کا مطالبہ

عالمی تجارتی تنظیم امریکہ کے خلا ف کارروائی کرے: چین کا مطالبہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

جنیوا: چین نے عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) سے کہا ہے کہ وہ امریکی اشیاء پر سالانہ7ارب ڈالر کی پابندیاں عائد کرنے کا اختیار استعمال کرے کیونکہ امریکہ عالمی تجارتی تنظیم کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کا اعلان ڈبلیو ٹی او کی طرف سے جاری ہونے والی دستاویز میں کیا گیا ہے۔ یہ دستاویز ڈبلیو ٹی او کے تمام ارکان کو بھیج دی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ چین نے ڈبلیو ٹی او کی تنازعات نمٹانے کے ادارے (بی ایس بی)سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکہ کی رعائتیں اور دیگر سہولتیں معطل کر دے۔ کیونکہ اس نے بی ایس بی کی سفارشات اور احکامات پر عمل نہیں کیا۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ چین نے ڈبلیو ٹی او کی یہ رولنگ امریکہ کیخلاف انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی سماعت کے دوران 2016میں حاصل کی تھی۔بعد میں اپیل کے دوران اس رولنگ کی توثق بھی کی گئی۔اس کے باوجود امریکہ نے اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا۔