'اب دشمن کیخلاف ایسی طاقت استعمال کریں گے جو پہلے کبھی نہیں کی گئی'

'اب دشمن کیخلاف ایسی طاقت استعمال کریں گے جو پہلے کبھی نہیں کی گئی'
کیپشن: پچھلے چار دنوں میں پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت سے دشمن کو نشانہ بنایا ہے، ٹرمپ۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نائن الیون کے زخموں کو نہیں بھولے، دشمن نے اب اگر ہمارے ملک کا رخ کیا تو ہم ہر جگہ اس کے پیچھے جائیں گے اور اب دشمن کے خلاف ایسی طاقت استعمال کریں گے جو پہلے کبھی نہیں کی گئی۔

پینٹاگون میں نائن الیون کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں پہلے ہمارے طے شدہ امن مذاکرات ہونے تھے لیکن امریکی اہلکار اور گیارہ معصوم لوگوں کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی میں نے وہ مذاکرات منسوخ کر دیے۔

2542c010cc5642705164c69d2a31e7a1

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ اس حملے سے وہ اپنی طاقت ظاہر کریں گے لیکن انہوں نے تو اپنی کمزوری ظاہر کر دی۔ پچھلے چار دنوں میں پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت سے دشمن کو نشانہ بنایا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔

امریکی صدر نے وضاحت کی کہ 'میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کر رہا لیکن اب دشمن کے ساتھ وہ ہو گا جو کبھی نہیں ہوا'۔