مصر میں بیوی نے گھر سے باہر رہنے والے شوہر کی جان لے لی

مصر میں بیوی نے گھر سے باہر رہنے والے شوہر کی جان لے لی

قاہرہ:مصری خاتون نے معمولی تنازعے پر شوہر کو قتل کردیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے علاقے الجیزہ میں ایک خاتون نے گھر سے باہر رہنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مذکورہ خاتوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ ایک فلیٹ میں رہنے والے جوڑے میں شدید لڑائی ہو رہی ہے۔

اطلاع دینے والے نے مزید کہا کہ فلیٹ سے چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ جوڑے کا یہ روز کا معمول تھا۔ خاتون خانہ انتہائی غصے والی تھی اوران کی پڑوسیوں سے بھی نہیں بنتی تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ خاتون کی کوئی سہیلی بھی نہیں۔

شوہر ہمیشہ خاتون کو سمجھاتا رہتا تھا مگر وہ معمولی باتوں پرسیخ پا ہو جاتیں جس سے گھر کا ماحول انتہائی خراب رہنے لگا تھا۔واقعے کی رات شوہر کے دیر سے گھر آنے پر خاتون اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکیں اور گھر کا دروزاہ کھولتے ہی ان میں لڑائی شروع ہو گئی۔

خاتون طیش میں آکر باورچی خانے سے سبزی کاٹنے کا چھرا اٹھا لائیں اور شوہر پر حملہ کرکے کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شرو ع کر دی ہیں۔