ماضی میں ہر مشکل گھڑی میں پاکستان سری لنکا کا ساتھ نبھا چکا ہے: رمیز راجہ

ماضی میں ہر مشکل گھڑی میں پاکستان سری لنکا کا ساتھ نبھا چکا ہے: رمیز راجہ

لاہور: سابق کرکٹر رمیز راجہ نے سری لنکن پلیئرز کو ایک بار پھر پاکستان میں سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے، کہتے ہیں مہمان کھلاڑی ورلڈ الیون میں پاکستان آ چکے ہیں، انہیں یہاں کی عوام اور سکیورٹی انتظامات کا اچھے سے اندازہ ہونا چاہیے۔


رمیز راجہ نے کہا ایشین کرکٹ ممالک کو آپس میں جڑ کر رہنا چاہیے، انہوں نے کہا ماضی میں ہر مشکل گھڑی میں پاکستان سری لنکا کا ساتھ نبھا چکا ہے۔ ورلڈ کپ 1996 کے علاوہ حالیہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا کے کشیدہ ترین حالات میں وہاں کا دورہ کیا۔


دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے خدشے پر مبنی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی، پی سی بی سری لنکا کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سکیورٹی کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں تعاون جاری رکھے گا۔