اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: تین روز قبل بھی اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل بھی اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔