اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 282 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 282 پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت رہا ، کاروبار کا آغاز 30 ہزار 954 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

100 انڈیکس 282 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 237 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تعطیلات کے بعد  کاروباری حضرات کافی متحرک رہے۔

مارکیٹ کھلنے کے بعد مسلسل تیزی رہی تاہم دوپہر کے وقفے کے بعد کچھ دیر کے لیے مندی دیکھی گئی۔ہنڈرڈ انڈیکس ایک وقت میں31,019.81 پر بھی چلا گیا تھا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔

مندی کے سبب انڈیکس 30 ہزار467 پر بھی آگیا تھا جو آج کی کم ترین سطح تھی۔