محکمہ موسمیات نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز بارش کی پیشگوئی کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس دوران راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج سلام آباد کا درجہ حرارت 38، کراچی 35، لاہور، فیصل آباد کا 41، ملتان 42، پشاور 40 اور کوئٹہ میں 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کا درجہ حرارت میں سبی 45، تربت 44، نورپورتھل 43 اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔