بہترین طبی سہولیات کیلئے اے ایم سی کے ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: آرمی چیف

بہترین طبی سہولیات کیلئے اے ایم سی کے ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: آرمی چیف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ایبٹ آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انسانی زندگیاں بچانے میں آرمی میڈکل کور کا اہم کردار رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو بطور کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل سنٹر مقرر کر دیا۔ جنرل باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو بطور کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل سنٹر کے بیجز بھی لگائے۔

آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اے ایم سی کے ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آرمی میڈیکل کور پاک فوج اور دیگر اہم شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔