ایف بی آر نے 650 ارب روپے کا ریونیو جمع کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ایف بی آر نے 650 ارب روپے کا ریونیو جمع کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: ایف بی آر نے تین ماہ سے کم عرصے میں 650 ارب روپے کا ریونیو جمع کر کے نہ صرف ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ یہ ادارہ اپنا حدف حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق 73 دنوں میں ایف بی آر نے 650 ارب روپے تو جمع کر لیے لیکن مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی میں 1072 ارب روپے کے محاصل جمع کرنے کا آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔

اس طرح باقی 19 ایام میں ایف بی آر نے 422 ارب روپے کے محاصل جمع کرنا ہونگے جو ماضی کی ایف بی آر کی کارکردگی کے تناسب سے ناممکن نظر آرہے ہیں کیونکہ ایف بی آر کی تاریخ میں کبھی ستمبر کے آخری 19 دنوں میں 422 ارب روپے جمع نہیں کئےجا سکے۔

ایف بی آر کا پہلی سہ ماہی کا ٹارگٹ 1072 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سے ایف بی آر نے 580 ارب روپے پہلے دو ماہ (جولائی اگست2019) میں جمع کئے ہیں۔

12 سے 30 ستمبر 2019 میں ایف بی آر کو 422 ارب روپے کا ہمالیہ پہاڑ سے بلند ٹارگٹ حاصل کرنا پڑے گا، اگر 30 ستمبر 2019 تک ایف بی آر 422 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ ایف بی آر کی تاریخ کا نیا ریکارڈ سمجھا جائے گا۔