ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال امیر ترین امریکی قرار

ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال امیر ترین امریکی قرار

نیویارک:آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ اور ارب پتی جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی امیر ترین امریکی قرار پائے ہیں۔امریکی میگزین فوربز نے رواں سال کے 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیزوس 179 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ مسلسل تیسرے سال امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 111 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 85 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم ان کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور وہ 2.5 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ 275 سے 352 نمبر پر چلے گئے ہیں۔

امیر ترین امریکیوں کی رواں سال کی فہرست میں مزید 18 نئے افراد شامل ہوئے ہیں جس میں زوم ویڈیو ایپلیکیشن کے سی ای او ایریک یوآن بھی ہیں۔