کوئٹہ، سینیٹ کی خالی نشست بلوچستان عوامی پارٹی نے جیت لی

کوئٹہ، سینیٹ کی خالی نشست بلوچستان عوامی پارٹی نے جیت لی
کیپشن: پی اے پی کے امیدوار محمد خالد بزنجو 38 ووٹ لے کر سینٹ کی سیٹ کے لئے منتخب ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: سابق سینیٹر حاصل بزنجو کے انتقال کے بعد خالی ہونیوالی نشست بلوچستان عوامی پارٹی نے جیت لی۔ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی ایک نشست پر انتخاب مکمل ہو گیا، الیکشن میں چار امیدواروں نے حصہ لیا۔ گزشتہ رات بی این پی ایم کے امیدوار محمد علی جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔

صوبائی الیکشن کے نتائج کے مطابق پی اے پی کے امیدوار محمد خالد بزنجو 38 ووٹ لے کر سینٹ کی سیٹ کے لئے منتخب ہو گئے۔ جمعیت علماء اسلام کے غوث اللہ نے 21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 64 اراکین میں سے 61 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے، 61 اراکین میں سے 2 ارکین کے ووٹ مسترد قرار پائے گئے۔ آزاد امیدوار منیر احمد بلوچ اور محمد علی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔ 

صوبائی اسمبلی کے65 ارکین اسمبلی میں سے فضل آغا کے وفات کی وجہ سے 64 ارکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔