شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کا جوان شہید
کیپشن: دھماکے کے نتیجے میں33 سالہ سپاہی ساجد نے جام شہادت نوش کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودری سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں بویا میران شاہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے قریب دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں33 سالہ سپاہی ساجد نے جام شہادت نوش کیا۔ واقعے کے بعد  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔