تورغر میں شدید بارشیں، کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی، کئی مکانات تباہ، گیارہ جاں بحق  

Heavy rains in KpK, cloudburst wreaked havoc, many houses destroyed, 11 killed
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے کئی علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، ضلع تورغر میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے سے کئی مکانات تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس افسوسناک قدرتی آفت کی لپیٹ میں آکر اب تک گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلاؤڈ برسٹ ہونے کا واقعہ تورغر ضلع کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں پیش آیا۔ مقامی پولیس اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے کئی مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ اب تک گیارہ افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران قصور میں 73، منگلا 34، لاہور 32، نارووال 30، جہلم 22، منڈی بہاء الدین 17، اوکاڑہ 09، بہاولنگر، خانیوال 08، گوجرانوالہ 03، حافظ آباد، فیصل آباد 01، راولپنڈی 01)، بالاکوٹ 50، کاکول 42، مالم جبہ 38، سیدو شریف 21، دیر 16، پشاور 03، مظفر آباد 34، گڑھی دوپٹہ 12، کوٹلی 10، راولا کوٹ 01، چھور 07، مٹھی 02، گوپس 02 اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔