اداکاری کیوں چھوڑی؟ ایمن سلیم نے وجہ بتا دی  

Why quit acting? Ayman Saleem explained the reason
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایم سلیم نے اپنے پہلے ہی ڈرامے سے بین الاقوامی شہرت حاصل کر لی تھی تاہم اچانک انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اب وہ دوبارہ شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی۔ ان کے مداحوں کیلئے یہ اعلان کسی دھچکے سے کم نہیں تھا، تاہم اب انہوں نے خود اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ آخر انہوں نے فیصلہ کیوں کیا۔

ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری باقی انڈسٹروں سے بہت حد تک مختلف ہے، میں اس فیلڈ میں آئی تو میں ذہنی طور پر مکمل تیار نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میری تعلیم کارپوریٹ سیکٹر سے ہے۔

ایمن سلیم نے کہا کہ میں نے امریکا سے سرمایہ کاری بینکنگ کی، اس کے بعد کلسنٹنٹ کے طور پر کام کیا، اس لئے شوبز انڈسٹری میری تعلیم اور نوکری سے یکسر مختلف شعبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تو سوچا ہی نہیں تھا کہ وہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہتی بھی ہیں یا نہیں، اسی لئے میں نے ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کی تاکہ سوچ سکوں کہ آیا واقعی مجھے یہ شعبہ اختیار کرنا چاہیے، اور اس کا مستقبل کیا ہوگا۔

خیال رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے پہلے ہی ڈرامے کی ملک گیر مقبولیت کے بعد آئندہ شوبز کیریئر جاری رکھنے نہ رکھنے کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل کے بارے میں اپنے فینز کو جلد آگاہ کر دیں گی۔