الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیے گئے پولنگ اسٹیشن کا نام بتائے، علی زیدی

الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیے گئے پولنگ اسٹیشن کا نام بتائے، علی زیدی
کیپشن: الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیے گئے پولنگ اسٹیشن کا نام بتائے، علی زیدی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے سوا کسی پولنگ اسٹیشن پر نہیں گیا۔

اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو بطور وزیر اور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دوں گا۔کیا ضلعی الیکشن کمشنر غلط ثابت ہونے پر معافی مانگیں گے؟۔

71f63febabb5ba6ca86f1a02a32cae3d

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی۔

اکتالیس کنٹونمنٹ بورڈزکے دو سو پانچ وارڈز میں پندرہ سو انہتر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پرنتائج کا اعلان کریں گے۔ تمام پولنگ ایجنٹس اور امیدوار نتیجے کی کاپی پریزائیڈنگ افسروں سے حاصل کریں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے تاہم ضابطہ اخلاق کے باعث نتائج 6 بجے سے جاری کرنا شروع کیے جائیں گے۔

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے کہیں بدنظمی دیکھنے میں آئی تو کہیں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں کالا پل کے قریب واقع پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی نظر آئی۔ ووٹ ڈالنے کے بعد بھی ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن میں موجودگی پر پولنگ ایجنٹ نے احتجاج کیا جس پر پریذائڈنگ افسر کی مداخلت کے بعد متعلقہ ووٹرز باہر نکل گئے۔

منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ میں واقع پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا، دونوں پولنگ اسٹیشنز میں تقریباً 50 سے 60 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 1 کے 2 پولنگ اسٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 سو کے قریب ہے۔ ادھر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 میں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ کلثوم بائی ولیکا اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹ اور میڈیا نمائندگان کو اندر جانے میں مشکلات پیش آئیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کے مطابق گرفتار کیئے گئے مذکورہ جعلی پولنگ ایجنٹس بغیر کسی تصدیقی دستاویزات کے پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔