ضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کے تعین کیلئے اجلاس آج ہو گا

ضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کے تعین کیلئے اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: ضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اس اہم اجلاس میں ضمنی انتخاب کے علاوہ ملک میں سیلاب کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کر دئیے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ سیلاب کے باعث سیکیورٹی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ 
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث نقل مکانی کی وجہ سے مقررہ تاریخوں پر ضمنی الیکشن ممکن نہیں اور حالات بہتر ہوتے ہی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں