پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباءکے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 533 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 105 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارے برائے صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 2 لاکھ 84 ہزار 6 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0.78 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
این آئی ایچ کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 599 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے 94 کی حالت تشویشناک ہے۔

مصنف کے بارے میں