ایران نے اسرائیل کے خلاف جدید لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا

ایران نے اسرائیل کے خلاف جدید لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا

تہران: ایران نے اسرائیل کے خلاف جدید لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا ہے ۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے نتیجے میں عالمی تنقید کا سامنا ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایران نے جدید لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا ہے ۔ نئے ڈرون کا نام آرش 2 رکھا گیا ہے جو آرش 1 کا نیا ورژن ہے ۔ نئے ڈرون آرش 2 سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں ۔

ایران نے اسرائیل کے دو شہروں تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا ہے ۔

اس سے قبل امریکا نے نیٹو اتحادی ملک البانیہ میں ایران کے مبینہ سائبر حملے کے خلاف ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں ہیں ۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق البانیہ میں سائبر حملے کے خلاف ایران کی وزارت سلامتی و خفیہ معلومات اور اس کے وزیر اسماعیل خطیب پر پابندیاں لگائی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کی بڑھتی ہوئی جارحانہ سائبر سرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔ امریکی پابندیاں بلیک لسٹ میں شامل افراد یا تنظیم کے امریکی خطے میں اثاثوں کو منجمد کرسکتی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں