شیریں مزاری کیخلاف کرپشن کا مقدمہ خارج

شیریں مزاری کیخلاف کرپشن کا مقدمہ خارج

اسلام آباد: اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف قائم مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری پر اراضی کے ریکارڈ کو غائب کرنے اور ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان پر یہ الزام بھی تھا کہ لینڈ ریفارمز کے تحت اراضی کو واپس نہیں کیا گیا، فیڈرل لینڈ کمیشن نے بھی شیریں مزاری کیخلاف رپورٹ دی تھی۔
ذرائع کے مطابق شیریں مزاری نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا کہ سیاسی مخالفت پر غلط رپورٹ دی گئی جہاں سے انہیں ریلیف ملا تو معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل لینڈ کمیشن نے اپنے پہلے فیصلے کو غلط تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما کے حق میں جواب داخل کیا جبکہ اس دوران شیریں مزاری کو شامل تفتیش بھی کیا گیا اور 3 گھنٹے ان سے سوال بھی کئے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں