موسلادھار بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

موسلادھار بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

کراچی: شہر قائد میں ملیر اور ائیرپورٹ پر موسلا دھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے باعث نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا اور پائلٹ نے کئی بار کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن شدید بارش کے باعث جہاز کو لینڈ کرانے میں ناکام رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پرواز کے کپتان کو جہاز کا رخ ملتان ائیرپورٹ موڑنے کی ہدایت کر دی اور بعد ازاں کراچی ائیرپورٹ پر موسلادھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن مکمل طور پر روک دیا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تیز بارش کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے جسے حالات بہتر ہوتے ہی بحال کر دیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں