بگ باس سیزن 16 کے بارے میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان کابڑا انکشاف

بگ باس سیزن 16 کے بارے میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان کابڑا انکشاف

 بگ باس کے سیزن 16 کے لیے سلمان خان نے خود بگ باس کھیلینے کاا نکشاف کیا ہے۔یہ بات انہوں نے سیزن 16 کے پرومو  میں بتائی ۔

 پرومو  کے  کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان 15 سالوں میں سب نے کھیلا اپنا اپنا گیم، لیکن اب باری ہے بگ باس کے کھیلنے کی۔“   

بھارتی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق بگ باس 16 میں راج کندرا، منور فاروقی، کنیکا مان،  شیون نارنگ،ٹوئنکل کپور،  فرمانی نازاور  ارجن بجلانی شامل ہیں، اس کے علاوہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور سیاست دان نصرت جہاں  کو بھی شو  میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔جبکہ عامر خان کے بھائی فیصل خان کو بھی بگ باس 16 کا حصہ بننے کا موقع دیا گیا تھا تاہم انہوں نے یہ پیش کش مسترد کردی۔

 بگ باس 15 کی ونر تیجسوی پرکاش تھیں۔ اب کہ دیکھنا یہ ہے کہ اس نئے ٹوئسٹ کے ساتھ بگ باس 16 کا ونر کون ہوگا؟

یہ بات بھی سننے میں آرہی ہے کہ  بگ باس سیزن 16 میں اس مرتبہ سلمان خان کے علاوہ شہناز گل کو بھی میزبانی کا موقع دیا جائے گا ۔ 

خیال رہے بگ باس کو پہلی مرتبہ 2006 میں نشر کیا گیا تھا۔پہلے سیزن  کی میزبانی ارشد وارثی نے کی تھی اور یہ شو عوام میں کافی  مقبول ہے ۔