حکومت نے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا، فی یونٹ 4 روپے 34 پیسے مہنگا 

حکومت نے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا، فی یونٹ 4 روپے 34 پیسے مہنگا 
سورس: File

اسلام آباد : حکومت نے صارفین کو بجلی کا ایک اور  زوردار کا جھٹکا  دے دیا۔نیپرا نے بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ  پھر مہنگی کردی ہے۔ 

نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس سے  بجلی صارفین پر59 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

صارفین سے اضافی وصولی ستمبر کے بلوں میں کی جائے گی ۔اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔ 

مصنف کے بارے میں