جلد کو موسمی اثرات سے کیسے بچایا جائے ؟

جلد کو موسمی اثرات سے کیسے بچایا جائے ؟

موسم کی تبدیلی جلد پر  گہرے اثرات مرتب کرتی ہے ۔اس لئے جلد  کو صاف شفاف رکھنے اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے کلینزنگ بہت ضروری ہے ۔

موسم گرما میں دھوپ کی تپش سے جلد جھلس جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے چہرے کی  خوبصورتی اور نکھار میں کمی آجاتی ہے ۔ 

ماہرین ان مسائل سے بچنے کیلئے  بہت سے مفید مشورے دیتے ہیں جیسے کہ ٹھنڈے پانی سے بار بار  چہرہ دھونا ۔ 

جن خواتین کی جلد چکنی ہوتی ہے ان کو دانوں کی شکائت بھی رہتی ہے ۔جلد کے امرض کے  ماہر ڈاکٹرز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ایسی  جلد کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ نیم کے پتوں کو اُبال کر اسکے  پانی سے منہ دھونے سے بھی کیل مہاسے ختم ہوتے ہیں ۔ 

کچھ خواتین خشک جلد   جیسے مسئلے کا شکار ہوتی ہیں ۔ ایسی جلد کی حامل خواتین شہد، زیتون کا تیل، عرق گلاب ملا کر لگائیں۔ اس سے جلد کی خوبصورتی برقراقر رہتی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے جلد چاہے جیسی بھی  ہو متوازن غذا وٹامنز ، منرلز اور پروٹین  کے استعال سے اس کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔ یہ غذائیں جلد کے مسائل سے دوچار ہونے سے بچاتی ہیں اور جلد کو تازگی اور چمک فراہم کرتی ہیں ۔

 ماہرین کے مطابق جسم میں پانی کی مناسب مقدار بھی جلد کو تروتازہ رکھتی ہے اور چہرے پر جھریاں پڑنے سے بچانے میں مدد دیتی ہے ۔ اس لئے پورے  دن میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔