پنجاب میں تبدیلی کیلئے پیش رفت ہوئی ہے، عوام پٹرول کی بچت کیلئے پیدل اور سائیکل پر سفر کریں: خواجہ آصف 

پنجاب میں تبدیلی کیلئے پیش رفت ہوئی ہے، عوام پٹرول کی بچت کیلئے پیدل اور سائیکل پر سفر کریں: خواجہ آصف 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو تبدیل کرنے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور ہوم ورک مکمل ہے ۔ پنجاب میں تبدیلی سے سیاسی استحکام آئے گا۔ عوام سے کہتا ہوں کہ پٹرول اور بجلی کی بچت کریں۔ پٹرول کی بچت کیلئے پیدل اور سائیکل پر سفر کریں۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی نواز شریف وطن واپس نہیں آ رہے ہیں۔ حالات ٹھیک ہوں گے تو وطن واپس آئیں گے۔ میاں نوازشریف کی وطن میں موجودگی سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوگا۔ آرمی چیف کی تعیناتی کےحوالے سے بھی کچھ طے نہیں ہوا نہ ہی پراسیس شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا تو سب سے پہلے ادارے سے مشاورت ہوگی اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کریں اور آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں