نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت مل گئی

ٹورنٹو : نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوکینیڈا کی اعزازی شہریت دیدیگئی ، ہاو¿س آف کامن آمد پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسمیت تمام ارکان نے کھڑ ے ہو کرملالہ کیلئے تالیاں بجائیں،ملالہ یوسف زئی نے بسم اللہ سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور کہاکہ دہشت گرد میرے مذہب کے نمائندے نہیں ہیں،اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا،میری دعا ہے کہ کینیڈا تمام لوگوں کے لیے اپنے بازو کھلے رکھے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت مل گئی

ٹورنٹو : نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوکینیڈا کی اعزازی شہریت دیدی گئی ، ہاؤس آف کامن آمد پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسمیت تمام ارکان نے کھڑ ے ہو کرملالہ کیلئے تالیاں بجائیں،ملالہ یوسف زئی نے بسم اللہ سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور کہاکہ دہشت گرد میرے مذہب کے نمائندے نہیں ہیں،اگرکوئی بندوق اٹھا کر کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا،میری دعا ہے کہ کینیڈا تمام لوگوں کے لیے اپنے بازو کھلے رکھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوکینیڈا کی اعزازی شہریت دیدی۔ملالہ یوسف زئی جب ہاؤس آف کامن پہنچیں تو وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسمیت تمام ارکان نے کھڑ ے ہو کرملالہ کیلئے تالیاں بجائیں۔جسٹن ٹروڈونے ملالہ کو جہالت کے اندھیروں میں تعلیم کی روشنی قرار دیا، کینیڈین شہری بننے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔پارلیمنٹ سے خطاب میں ملالہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد میرے مذہب کے نمائندے نہیں،اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔ملالہ نے کہاکہ ملالہ فانڈیشن کا نیا سی ای او کینیڈین شہری ہے جو بطور ریفیوجی کینیڈا آیا تھا۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھاکہ تعلیم کی طاقت سے دنیا تبدیل ہو سکتی ہے۔ملالہ یوسف زئی نے مطالبہ کیا کہ امریکا کو بھی کینیڈا کی پیروی کرنی چاہیے،ملالہ نے پارلیمنٹ ہل پر سرکاری کتاب میں اپنے تاثرات بھی رقم کئے۔