نیپال میں 7 روز سے گمشدہ کرنل ریٹائرڈ حبیب کا سراغ نہ لگ سکا

نیپال میں 7 روز سے گمشدہ کرنل ریٹائرڈ حبیب کا سراغ نہ لگ سکا

کھٹمنڈو:نیپال سے گمشدہ پاکستانی کرنل ریٹائرڈ حبیب کا کوئی سراغ نہ ملا سکا۔نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے سابق فوجی افسر کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کی نیپال میں گمشدگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔نیپال پولیس کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھیروا ہوائی اڈے پر دیکھا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
کرنل حبیب کی تصویر اور ویڈیو فوٹیج بھیروا ایئرپورٹ پر ٹیکسی ڈرائیورز اور دیگر ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو دکھائی گئی ہیں۔نیپال کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نیپال پولیس کے سپیشل بیورو کو اس معاملے کی تحقیقات میں کوئی سراغ نہیں ملا ،کرنل حبیب کی فون کالز اور کمیونیکیشن کے حوالے سے دیگر معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔