بھارت کے ساتھ قونصلر رسائی کا کوئی معاہدہ نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

بھارت کے ساتھ قونصلر رسائی کا کوئی معاہدہ نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی:بھارتی دہشت گرد تک قونصلر رسائی کا واویلا کرنے والے بھارتی میڈیا کو عبدالباسط کا پراعتماد جواب دیا۔بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط نے کلبھوشن تک رسائی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں قونصلر رسائی ہونےکا کوئی معاہدہ ہی نہیں ۔عبد الباسط نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا،تمام قانونی کاروائی کے بعد سزا سنا ئی گئی ہے۔
وکیل بھی فراہم کیا گیاکلبھوشن اپیل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔پاکستان میں بھارتی دراندازی پر ااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ڈوزیئر بھی دے چکے ہیں
بھارت می پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے پاکستان اوربھارت میں قونصلر رسائی ہونےکا کوئی معاہدہ نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹھوس ثبوت موجودہیں۔