ملک بھر میں دہشت گردوں کا صفایا ہونے لگا ،3دہشتگرد واصل جہنم

ملک بھر میں دہشت گردوں کا صفایا ہونے لگا ،3دہشتگرد واصل جہنم

اسلام آباد،: دہشتگردوں کے دن پورے ہونے لگے ،،ڈیرہ غازیخان میں رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے ،اسلام آباد،حافظ آباد اور دیگر شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔ڈیرہ غازی خان میں بھی دہشتگردوں کیخلاف  رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی۔ چھا پے کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کر دی۔  جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے چار تیار خود کش جیکٹس ،آٹھ کلو بارود اور بم کی تیاری میں استعمال ہونیوالا جدید سامان برآمد کر لیا گیا۔ اسلام آبادمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ کورال کے علاقہ میں سرچ آپریشن ،مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔دنیاپور میں پولیس، ایلیٹ فورس اور حسا س اداروں کا سرچ آپریشن،، 7مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں