24گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات

 24گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات

گرمی کے وار جاری ،سورج آگ برسانے لگا

لاہور: گرمی ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ستم ڈھانے لگی ۔ ،پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ تاہم مالاکنڈ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں شدید موسم نے شہریوں کو بے حال کردیا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موسم کے تیور بدل گئے، پارہ اوراوپر جانے لگا۔ اندرون سندھ میں شہید بے نظیر آباد ،دادو ،لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں سورج غضب ڈھا رہا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران گرمی مزید زور پکڑے گی تاہم ڈی آئی خان، ڈی جی خان اور ملتان میں چند مقامات پر گرد آلو د ہواؤں اورگرج چمک کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں