صبا قمر بالی ووڈ میں کام کرنے پر خوش اور پر امید

صبا قمر بالی ووڈ میں کام کرنے پر خوش اور پر امید

ممبئی:پاکستانی اداکار بھارتی فلموں میں کافی تیزی سے ’اِن‘ ہوتے نظر آرہے ہیں اور کافی اداکارائیں بھی بالی ووڈ میں کام کر چکی ہیں انہی میں سے ایک صبا قمر بھی ہیں جنہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے ۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران صبا قمر کا کہنا تھا کہ’ فلمی صنعت میں ہمیں اپنی مہارت اور فن کو آگے لے کر جانا چاہیئے، چاہے وہ کام بھارت میں جاکر ہو یا پھر کہیں بھی۔ اس شعبے میں قسمت کی بات ہوتی ہے، جو اچھا کام کرے گا اسے اس کا پھل ضرور ملے گا۔

صبا کا مزید کہنا تھا کہ’ اکثر لوگ بھارت میں جاکر کام کرنے کو غلط سمجھتے ہیں اور ہمیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر انسان خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہوتا ہے، یہ وہ آرٹ ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہے، لہذا بھارت میں کام کرنا کوئی بری خواہش نہیں، کیونکہ وہ بھی ایک فلمی صنعت ہے۔ جس طرح بھارت کا فلم انڈسٹری میں بڑا نام ہے، اسی طرح ہم بھی اب محنت کررہے ہیں اور کوشش ہے کہ جلد ہمارا بھی اس میں بڑا نام ہوگا۔


اپنی فلم بنانے کے جواب میں صبا نے کہا کہ اس وقت وہ خود اپنی کوئی فلم بنانے کے قابل نہیں، لیکن اگر وسائل میں بہتری ہوئی تو اس بارے میں ضرور سوچیں گی۔