گرمی بڑھتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں بھی اضافہ,لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی

گرمی بڑھتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں بھی اضافہ,لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی

لاہور: گرمی بڑھتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں بھی اضافہ ہو گیا۔  ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4 ہزار 7 سو 25 میگاواٹ تک جا پہنچا۔ شہری علاقوں میں 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔

اس وقت ملک بھرمیں طلب 17 ہزار 5 سو 80 میگاواٹ جبکہ پیداوارصرف 12 ہزار 8 سو 55 میگاواٹ ہے،شہری علاقوں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے 2 ہزار 2 سو 25 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2 ہزار 6 سو 30 میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے۔

مصنف کے بارے میں