'گیس نہ ملی تو سوئی سدرن گیس کے دفتر پر دھاوا بول دیں گے'

'گیس نہ ملی تو سوئی سدرن گیس کے دفتر پر دھاوا بول دیں گے'

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا منصوبے شروع کرنے کے لیے ہمیں گیس درکار ہے۔ سپلائی بہتر نہ ہوئی تو پنجاب جانے والی گیس بند کر دیں گے۔ مراد علی شاہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا چار ماہ سے ہمیں گیس نہیں مل رہی۔ گیس نہ ملی تو سوئی سدرن گیس کے دفتر پر دھاوا بول دیں گے۔

سندھ سے نکلنے والی گیس پر آئین کے تحت سندھ کا پہلا حق ہے۔ سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے اور گیس ہمیں نہیں مل رہی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا نوری آباد میں 100 میگا واٹ کا بجلی گھر تیار ہے اور بجلی گھر کی ٹیسٹنگ کیلئے سوئی سدرن کمپنی گیس نہیں دے رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا بجلی گھر سے ٹرانسمیشن لائن کے الیکٹرک سے منسلک بھی کر دی ہے۔ 4 مہینوں سے بجلی گھر کو گیس فراہمی کیلئے ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔ سوئی سدرن نے جواب میں خانہ پوری کیلئے ناقابل قبول شرائط لگا دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں